شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں، شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں، بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا تشویشناک ہے۔ آج ایک انتہائی اہم تقریب یہاں ہو رہی ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے، بچوں کی غذائی کمی بھی بڑا چیلنج ہے، قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسٹنٹنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان کا، مالی وسائل تعلیم کے فروغ کے لیے ضروری ہے اور اس کا مسئلہ بھی درپیش ہے لیکن سب سے بڑا چیلنج ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے حوصلے کا ہونا ہے۔ پاکستان ایک جوہری ملک ہے، پاکستان بیرونی دباؤ کے باوجود چیلنجز کا مقابلہ کرکے ایٹمی طاقت بنا، دہشت گردی ملک کے لیے بڑا چیلنج ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا، پاکستانی قوم چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر موڑنے کے لیے کئی موقع سامنے آئے ہیں، کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے، قائداعظم نے کہا تعلیم قوم کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، بطور وزیراعلی میں نے بچوں کے لیے تعلیم وظائف کا بندوبست کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہیلن میری رابرٹس

وزیراعظم کی پاک فوج کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے