عبدالقادر پٹیل

وزیر صحت کیجانب سے جعلی دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاون کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ جعلی دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کل سے کریک ڈاون شروع کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، بدقسمتی سے کچھ سیاسی ساتھی متاثرین کی مدد کے لیے کچھ نہیں کررہے ہیں بلکہ یہ تمام اس مشکل وقت میں ایک برینڈ کی مارکیٹنگ میں لگے ہوئے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس قومی درد کی کمی ہے، پاکستان کی مارکیٹ میں سٹریس آتا رہتا ہے، جن دواؤں کی قلت ہے ان کی قلت پہلے بھی ہوتی تھی، میڈیا سے گزارش ہے کہ ہمارے پہ دباو نا ڈالیں، یہ کسی برینڈ کی مارکیٹنگ کررہے ہیں، ان کی چار سال حکومت میں 179 دوائیاں مہنگی ہوئی، را مٹیریل سپلائے کرنے والوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے