رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیجانب سے شہبازگل کیساتھ زیادتی کی تردید

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کی سختی سے تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ پمز ہسپتال یا ریڈ زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے، اس لئے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے