اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں کسان پیکیج کے تحت 5 سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے طلب کیئے گئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران کراچی صنعتی اسٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری اور ڈھرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں 49 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف مریم نواز

مریم نواز اور نواز شریف کا میو اسپتال لاہور کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے میو اسپتال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے