بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے نیپال کے سفیر کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے نیپال کے سفیر نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے نیپال کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور نیپال جنوبی ایشیا کی تنظیم سارک کے بانی رکن ممالک ہیں۔ انہوں نے نیپالی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے