شہباز نواز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نوازشریف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں، امدادی اور بحالی کے امور پر قائد مسلم لیگ کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نواز شریف اپنے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پہنچے تھے، وزیراعظم شہباز شریف بھی کچھ دیر کے بعد حسن نواز کے آفس پہنچے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لندن میں موجود ہیں جہاں وہ کل 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم دورہ برطانیہ کے بعد امریکہ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب بھی شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے