شاہد خاقان

نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ 3 جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، نیب نے جو ظلم کیا وہ عوام کے سامنے آناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں ورنہ پاکستان کی حکومت نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسےکیوں ہیں، آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ نیب کا ادارہ ہے۔ نیب صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا تھا، میں 23 سال سے نیب کو سمجھتا ہوں، ملک کے سیاستدان اور صنعتکار نیب کی عدالتوں میں چکر لگا رہے ہیں۔ نیب کو ملکی سیاست پر قبضے کے لیے بنایا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو ان سوالوں کے جواب دینے پڑیں گے، جاوید اقبال کا احتساب ہونے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، نواز شریف میرے لیڈر ہیں، ن لیگ کے بعد سیدھا گھر جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے