مریم نواز

نیب قوانین میں تبدیلی سے مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب قوانین میں ترمیم سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہا اس لیے درخواست خارج کرنے کے بجائے نمٹادیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ درخواست نمٹائیں گے تو آپ کو پسند آئے گا۔ بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے