عمران خان

نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کرلیا

راولپنڈی (پاک صحافت) نیب نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحفوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔ توشہ خانہ کیس میں7 مارچ کو تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو 8 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے