نگراں وفاقی کابینہ سے 2 اہم فیصلوں کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 2 اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انڈونیشیا کی ایئر لائن کو پاکستان کیلئے ایئر سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارتِ ایوی ایشن کی سمری پر انڈونیشیا کی ایئر لائن کو سرکاری ایئر لائن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے سیکریٹری تخفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے عامر فدا پراچہ کو یکم جنوری کو عہدے سے ہٹایا تھا۔ ایم ڈی نہ ہونے سے بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہو رہے تھے۔ یوسف خان مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات سر انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عارف علوی نے 9 مئی کے واقعے میں کچھ افراد کی ذمے داری تو قبول کی، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی صاحب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے