مقبول باقر

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا 385 نابالغ قیدیوں کو قانونی مدد دینے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے 385 نابالغ قیدیوں کو قانونی مدد دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان نگراں وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے نابالغ قیدیوں کو لیگل ایڈ کے لیے محکمہ قانون کو ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نابالغ قیدی کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں قید ہیں، جن میں 168 قیدیوں کی عمر 17 سال، 106 کی عمر 16 سال، 100کی عمر 18 سال، 8 کی عمر 15سال،  2 کی عمر 14 اور 1 کی عمر 13سال ہے۔ ترجمان کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ  نابالغ قیدیوں کے مقدمات چلانے کے لیے محکمۂ قانون قانونی مدد کرے۔

واضح رہےکہ ترجمان کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ہمیں ان بچوں کو بہترین انسان بنانے کے لیے بھی اقدامات کرنے ہیں، ان بچوں کو ایسے ہی جیلوں میں رکھا گیا تو ان کی شخصیت تباہ ہوجائے گی۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہدایت کی کہ محکمہ قانون سندھ ان نابالغ قیدیوں کی بھرپور قانونی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے