محسن نقوی

نگران وزیراعلی پنجاب نے شدید بارشوں کے باعث صوبائی انتظامیہ کو الرٹ کردیا

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور واسا کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور جتنی جلدی ممکن ہوسکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اور سٹاف کم سے کم وقت میں پانی کی نکاسی یقینی بنائیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے۔ نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں۔

انہوں ہدایت کی ہے کہ انتظامی افسران اور واسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں اور خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے