انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت

نیویارک (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچ گئے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وہ آج عالمی ترقیاتی اقدام پراجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اورخطاب کریں گے، اس کے علاوہ پائیدار ترقیاتی اہداف پرسربراہی اجلاس میں بھی شرکت اورخطاب کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں کو دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے