مصدق ملک

نگران حکومت زیادہ سے زیادہ 90 اور کم سے کم 60 دن میں الیکشن کرائے گی، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ نگران حکومت زیادہ سے زیادہ 90 اور کم سے کم 60 دن میں الیکشن کرائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت میں کون کون شامل ہوگا ابھی تک ناموں پر فیصلہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگست میں حکومت مدت پوری کرے گی اور اس کے بعد الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سیاسی اتحاد کا فیصلہ الیکشن کا وقت آنے پر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہد کے بعد معیشت بحالی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف سے ہمیں 9 ماہ کے لیے ریلیف ملا ہے، آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف معاہدے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، پیٹرول پر لیوی مزید 5 سے 7 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ ہم نے 2 نئے معاہدے کیے ہیں، ایک معاہدہ متحدہ عرب امارات سے کیا ہے جس پر ابھی دستخط نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے