مریم نواز

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں جھوٹ، سچ کا فرق سمجھنا ہوگا، مریم نواز

ساہیوال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں جھوٹ، سچ کا فرق سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیے، پارٹی نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ن لیگ ساہیوال کی یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے، ن لیگ نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور تعلیم کے مواقع دیے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کےلیے یوتھ پروگرام شروع کیا، وزیراعظم شہباز شریف اس پروگرام کو مزید وسیع کرچکے ہیں، نوجوانوں کو تمام شعبوں میں آگے لائیں گے۔ دوران اجلاس یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا اور ونگ کو وسعت دینے پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے