احسن اقبال

نوازشریف کی پاکستان واپسی سے متعلق پارٹی میں جوش و خروش ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی پاکستان واپسی سے متعلق پارٹی میں جوش و خروش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہوچکا، تمام جماعتوں کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں، میرے خیال میں اب بے یقینی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔ حلقہ بندی آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی کے بغیر ون مین ون ووٹ کا تصور ختم ہو جائے گا۔ کارکن اپنے قائد کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہو گا سب کے لیے قابل عمل ہوگا، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے