شہبازشریف

نوازشریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور شائستہ پرویز ملک نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر نے 21 اکتوبر کے جلسے کے انعقاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی محنت کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد نواز شریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔ سیاسی ماحول کی طرح معاشی بدحالی کے ماحول کو بھی بدلیں گے۔ پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پارٹی صدر سے جماعتی و سیاسی سرگرمیوں کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے