نواز شریف

نوازشریف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق نوازشریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پارٹی قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے۔

لیگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف 10 نومبر کے بعد ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے، سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے نوازشریف کا سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نوازشریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دوروں کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے