رانا ثناءاللہ

نوازشریف ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں (ن) لیگ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کام کرنے دیا جائے تو پاکستان سے مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات کے لیے نواز شریف کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کو کام کرنے دیا جائے تو ملک سے مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے