مریم نواز

نواز شریف کا استقبال، مریم نواز کی سندھ کے کارکنوں سے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر آنے کی فرمائش

مٹیاری (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان آنے والے سندھ کے کارکنان سے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر آنے کی فرمائش کردی۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں نواز شریف کی استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ وہ سندھ کے کارکنوں کا مینار پاکستان پر انتظار کریں گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف آپ کے لیے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی آمد پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی کی تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی بار نواز شریف کا وزیراعظم بننا پاکستان کی معاشی ترقی کا چوتھا موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے