خواجہ آصف

نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف جلد ملک واپس آئیں گے اور اگلے الیکشن میں وہ پاکستان کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے مسلم لیگ ن کے لئے گڑھے کھودے، وہ اب خود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں۔ موجودہ حکومت کا اصل مقصد انتقام اور مافیا کو پالنا ہے، ہمارا ماضی بھی بے داغ تھا، حال بھی بے داغ ہے اور مستقبل بھی بے داغ رہے گا۔

رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ جتنی کرپشن موجود حکومت میں ہو رہی ہے اس کی ماضی میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم عمران خان پر قوم رتی بھر اعتماد نہیں کرتی کیونکہ عوام کو بخوبی پتہ چل گیا ہے کہ ان کا وزیراعظم یو ٹرن لینے کا بادشاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے