شاہد خاقان عباسی

نواز شریف علاج کروا کر ہی پاکستان واپس آئیں گے۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنا علاج مکمل کروانے کے بعد ہی پاکستان واپس آئیں گے۔ ان کی صحت اتنی خراب تھی کہ زندہ بچنا مشکل تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی پوری پارٹی یہاں پر موجود ہے۔ شاید ان کا علاج دسمبر تک مکمل ہوجائے تو وہ واپس آجائیں۔ نواز شریف کو چار ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اتنے کم ہوگئے تھے کہ انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ یہ بات پنجاب حکومت سے بھی پوچھی جا سکتی ہے اور نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے وزیر سے بھی پوچھا جا سکتا ہے۔ نواز شریف کی صحت کو بہت ہلکا لیا جاتا ہے لیکن ان کی میڈیکل رپورٹس میڈیا کے پاس بھی موجود ہیں اور عدالتوں میں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے