خواجہ آصف

نواز دور میں ہنستہ بستہ ملک تھا، پھر ایک شخص نے تباہی مچا دی، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز دور میں ہنستہ بستہ ملک تھا، پھر ایک شخص کو ملک کی حکومت دی گئی جس نے تباہی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں والی بال گراؤنڈ میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ خواتین اسی طرح نواز شریف کے لیے کام کرتی رہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سردی کی وجہ سے انتخابی مہم سست روی کا شکار تھی، آج خواتین نے رونق لگائی تو دھوپ بھی نکل آئی، نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت ملی، اس میں بھی شہر کی سڑکیں بنائیں، پچھلی حکومت نے ایک اینٹ تک نا لگائی، اس نوسر باز سے اللّٰہ نے ہماری جان چھڑا دی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آپ لوگوں کا اور ہم سب کا جینا مرنا اس وطن کے ساتھ ہے، مجھے انہوں نے 6 ماہ کے لیے قید کرایا، خود پکڑے گئے تو ٹی وی پر آکے اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے