مسلم لیگ ن

ن لیگ کیجانب سے سندھ کیلئے بڑا اعلان

کراچی (پاک صحافت) ن لیگ کی جانب سے سندھ کیلئے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے سندھ بھر میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جلد اندرون سندھ میں ڈویژن سطح پر پارٹی میٹنگوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کا مقصد صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن عنقریب سندھ کے تمام اضلاع میں رابطہ مہم شروع کرے گی۔ اس حوالے سے اندرون سندھ میں ڈویژنل اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سولہ مارچ کو میرپور اور حیدر آباد ڈویژن کا اجلاس ہوگا جس میں تمام رہنماوں اور کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے چھبیس مارچ کو کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ لانگ مارچ کا قافلہ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پانچ دن میں اسلام آباد پہنچ کر حکومت کے خلاف دھرنا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے