چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

گجرات (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت بے روزگاری اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی تو سینیٹ میں کامیابی کا کوئی فائدہ نہیں۔ اصل کامیابی عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں حکومت اور اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بھوک سے مررہی ہے جبکہ ہمارے حکمران اپنے سیاسی مفادات اور کامیابیوں پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی عوام کو عدل و انصاف فراہم کرنا اور عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔ اگر حکومت بے روزگاری اور مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو سینیٹ میں کامیابی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

صدر مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے