مسلم لیگ ن

ن لیگ کو پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہوگئی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبے میں حکومت بنانے کے لیے اپنا نمبر گیم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف حلقوں سے آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی مجموعی تعداد 151 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 151 ارکان پر مسلم لیگ ن کو خواتین کی 33 نشستیں ملیں گی، جب کہ مسلم لیگ ن 4 اقلیتی نشستیں بھی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

اس طرح خواتین اور اقلیتی نشستیں الاٹ ہونے پر مسلم لیگ ن 188 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہوگی جب کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اسے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

صوبے میں 4 اعشایہ 5 نشستوں پر خواتین کی ایک اور 37 ارکان اسمبلی پر ایک اقلیتی نشست ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے