جہانگیر ترین

ن لیگ اور آئی پی پی عوام کی قسمت بدل دینگے۔ جہانگیر ترین

ملتان (پاک صحافت) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور آئی پی پی عوام کی قسمت بدل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ملتان آکر، یہ حلقہ میرا آبائی گھر ہے، میں سیاست میں حادثاتی طور پر آیا۔ میرے بہنوئی احمد محمود نے مجھے رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کا کہا، مجھے ایوان میں جاکر پتا چلا کہ یہاں تو سیاست ہی مختلف ہے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ میرے لوگوں نے میرے اوپر مہربانی کی اور میں لودھراں سے 40 ہزار ووٹوں سے جیتا۔ مجھ سے کہا گیا کہ آبائی گھر میں جاکر الیکشن لڑیں آپ وہاں سے جیتیں گے، جب سے میں نے کاغذات جمع کروائے ہیں آپ کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے کامیاب کیا تو میں ملتان کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ لودھراں میں بہت کام کیے ہیں پہلے جو 100 کام کیے تھے اب 500 کروں گا۔ اگر عوام مجھے الیکشن جیتوائیں گے تو اپنے حلقے میں کام شروع ہی 500 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے