آصف زرداری

میں نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم بناوں گا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف کو چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بناوں گا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف زرداری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو پھر ہنگامہ کریں گے، نااہل حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی۔ غیر جمہوری قوتوں سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ اگر کسی کو اتنا شوق ہے تو ہاتھ سنبھال لے۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے