چوہدری سرور

مودی پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کا سرغنہ ہے: چوہدری محمد سرور

لاہور(پاک صحافت)  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان دشمن ہے اور وہ پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کا سرغنہ بن چکاہے، کشمیر کے عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور سے صدر تحر یک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر، پارٹی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔

چوہدری محمد سرور نے بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی سیاسی، مذہبی جماعتیں، سب ایک پیج پر ہیں، مودی پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کاسرغنہ بن چکا ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی بھی جرم ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن خواب کے سوا کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: پاکستان

انہوں نے وزیر اعظم عمران کی کشمیر کے حوالے سے پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کامقدمہ لڑ رہے ہیں۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر آج تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے، مودی باہر سے لوگوں کو آباد کر کے کشمیریوں کی اکثریت ختم کر رہا ہے، بھارتی فوجی پیلٹ گن سے کشمیریوں کی بینائی ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کشمیری عوام پر آئے دن بھارتی حکومت اور فورسز کے ہاتھوں ظلم و ستم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیری امن اور آزادی چاہتے ہیں اور بھارتی حکومت ان کی آزادی کے جواب میں ان پر ظلم کر رہی ہے، بھارت دہشت گردی کا حامی ہے۔

دوسری جانب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ انشاء اللّٰہ ایک دن کشمیر ضرور بنے گا پاکستان، کشمیر ی اور پاکستانی ایک دوسرے سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے