وزیراعظم شہباز شریف

میٹرو بس اسکینڈل، شہباز شریف کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، ن لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف میٹرو بس اسکینڈل میں نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرول بس اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی سے متعلق ن لیگی ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جواب داخل کریں گے۔

واضح رہے کہ  نیب راولپنڈی میٹروبس منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے پر تحقیقات کررہا ہے اورشہبازشریف کوآج نیب نے راولپنڈی دفترطلب کررکھاہے۔ ذرائع کے عطا تارڑ نیب راولپنڈی کو شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے