نوازشریف

میاں نوازشریف کی لندن میں نماز عید کی ادائیگی

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن میں عزیز و اقارب اور دوستوں کے ہمراہ عیدالاضحی کی نماز کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ہمراہ ریجنٹ پارک مسجد لندن میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی ہے۔ اس دوران ان کے اہل خانہ، دوستوں سمیت ن لیگی رہنما بھی ان کے ہمراہ نماز میں شریک تھے۔

نواز شریف سمیت دیگر افراد نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی سمیت امت مسلمہ کے لئے بھی خصوصی کی ہیں۔ نماز کے دوران نواز شریف کے اہل خانہ سمیت اسحاق ڈار اور عابد شیر علی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے