مرتضی وہاب

میئر کو معلوم ہے کراچی میں گٹر کے ڈھکن کون چوری کررہا ہے؟

(پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے کراچی میں گٹروں کے ڈھکن چوری ہونے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری ہو رہے ہیں تو پولیس کو حرکت میں آنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے چرسیوں کی ڈپٹی میئر سے کوئی دشمنی ہوگئی ہے، گٹر کے ڈھکنوں میں ساڑھے تین کلو کے قریب لوہا ہوتا ہے جو بکتا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ جتنے ڈھکن مانگیں گے میں دے دوں گا، ڈھکن کے لگانے کا مسئلہ نہیں سنبھالنے کا مسئلہ ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن چوری کر لیے جاتے ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان سے لوہا نکال کر اور اکثر پورے پورے ڈھکن بیچے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے