بلاول بھٹو زرداری

مہنگائی کی وجہ صرف عمران خان کی نااہلی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ صرف اور صرف عمران خان کی نااہلی ہے۔  پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں مہنگائی کی وجہ وزیراعظم کی نااہلی قرار دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ہر بحران پر نوٹس لے کر نئے بحرانوں کو پیدا کرتے ہیں۔ ان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مہنگائی روکنے کے لیے اقدامات کریں یا گھر جائیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو نااہل ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی کسی بحران کا نوٹس لیتے ہیں تو نیا بحران پیدا کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے