مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کیجانب سے واقعہ سیالکوٹ کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، ایسے واقعات سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین رسالت کا الزام کسی پر لگانا بہت بڑا الزام ہے اس کے لیے سزا اور قانون موجود ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینا قابل مذمت عمل ہے۔

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اگر الزام لگانے والا خود سزا دینے چل پڑے تو ملک میں انارکی پیدا ہوتی ہے۔ سیالکوٹ جیسے واقعات سے ہماری محنت پر پانی پھر جاتا ہے، اسلام کے حوالے سے دنیا میں منفی تشخص ابھرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے