مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک کے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گیارہ اکتوبر کو پارٹی کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور آفتاب شیرپاؤ شریک ہونگے۔

اس سے قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 ستمبر کو ہونے والے کنونشن کو ملتوی کر دیا تھا۔ پی ڈی ایم کنونشن این سی او سی کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کی طرح ن لیگ سے بھی ناراض ہیں اور اجلاس میں اس حوالے سے وہ شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے