مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی پارٹی رہنماوں کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماوں کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا، ہر پاکستانی معاشی بحران کی زد میں ہے، ان حالات میں قومی بجٹ کو متوازن قرار دیا، حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی ہدف ہوگا کہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں سابق حکومت نے معیشت کو زمین بوس کیا، معیشت اس قدر گرچکی ہے کہ اسے اگلی حکومت اٹھائے گی۔ سی پیک کو بین الااقوامی ایجنڈے کے تحت روکا گیا، 70 ارب سے زیادہ چین کی سرمایہ کاری کو ڈبویا گیا، اعتماد کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کو صادق و امین کہتے ہیں، جس کو چیئرمین پی ٹی آئی چور کہتے ہیں اس کو سب پیسے دینے کو تیار ہیں، کیوں ہماری نئی نسل اور قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں،جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ الیکشن آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے