الیکشن کمیشن

موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ یہی صورت حال برقرار رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت رش زیادہ ہے۔ زیادہ رش کی وجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امیدوار اور حامیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں۔ یہی صورت حال برقرار رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے خدشات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے