شیری رحمان

موجودہ حکومت پاکستان کی نااہل اور نالائق ترین حکومت ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستانی تاریخ کی سب سے نااہل اور نالائق ترین حکومت ہے، حکومتی پالیسیوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ڈالر 178.17 کی بلند سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181.20 روپے ہو گئی ہے۔ حکومت سٹے بازوں پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے، کیا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ اب سٹے باز کر رہے ہیں؟ یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟۔

شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کو پہلے ڈالر کی قیمت کی اطلاع ٹی وی سے ملتی تھی، گزشتہ 3 سال میں روپے کی قدر میں %30.5 کمی ہوئی ہے۔ 2018 میں ڈالر 123 روپے کا تھا جو اب 178 کا ہوچکا ہے، روپے کے فری فال اور غیر یقینی کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیسیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے