منتخب حکومت کیلئے لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کیلئے لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو عوام اور قومی مفاد کیلئے مفیدثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے نگراں حکومت کے دوران کابینہ اورسول سرونٹس کی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری اور کاروبار کی سہولت سے متعلق نگراں حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کابینہ سیکریٹری نے وفاقی بیورو کریسی کی جانب سے وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے لبنیٰ فاروق ملک کی ڈیپوٹیشن پر بطور ڈی جی ایف ایم یو کی مدت میں 9 جون 2023 سے 8 جون 2024 تک توسیع دینے کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے