جماعت اسلامی

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کی جانب سے آج ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے منصورہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان نے 2 جولائی سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز اسلام آباد سے کیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کواٹرز پر مظاہرے ہوں گے۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مسلسل احتجاج کرتی آرہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام سخت پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر کی لاہور آمد: وزیراعلی پنجاب کا پرتپاک استقبال

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے