جاوید لطیف

ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بعض مفاد پرست عناصر ہمیں غدار کہہ رہے جبکہ وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ موجودہ حکومت ملک کو برباد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم جب اندرونی مسائل کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط کئے بغیر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں۔ اس وقت بنگلہ دیش اور افغانستان کی معیشت پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی نمائندہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیتی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وزراء ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ عوام کے سیاسی حقوق کا احترام کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہید میجر بابر نیازی کی نمازِ جنازہ ژوب کینٹ میں ادا

ژوب (پاک صحافت) گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے