حمزہ شہباز

ملک کی تمام خواتین کو عمران خان کی گھٹیا سوچ کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام خواتین کو عمران خان کی خواتین کے متعلق گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ عمران خان کی بازاری اور غیر اخلاقی سوچ قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا جملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاقیات، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کررہا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ایسی بد زبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کے لئے زہر قاتل ہے۔ عمران نیازی ملک میں انارکی کے ساتھ غلیظ خیالات کی ترویج اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے پر بھی تلا ہوا ہے، خواتین کے بارے میں اس کے بازاری خیالات قوم کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے