منظور وسان

ملک میں کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت آسکتی ہے۔ منظور وسان کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک صحافت) منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔

پی پی رہنما منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ نگران سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہپیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکش ہوں مگر حالات بتا رہے ہیں الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے