متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کرنے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج صبح کراچی پہنچا تاکہ سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کے شعبوں پر حکومتی اہلکار سے ملاقات اور بات چیت کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وفد میں اے ڈی پورٹس کے اہلکار شامل ہیں۔ وفد کی سربراہی شیخ احمد دلموک المکتوم کر رہے ہیں، وفد کا استقبال وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کیا۔ متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں جیسا کہ صلاحیت میں اضافے اور لاجسٹکس آپریشن میں ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل سبزواری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اور وفاقی حکومت برادر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای کے وفد نے کے پی ٹی کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے