رانا ثناءاللہ

ملک میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ عمران خان کی حمایت میں احتجاج کیلئے باہر آئے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ عمران خان کی حمایت میں احتجاج کیلئے باہر آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے علاوہ تحریک انصاف کا کوئی حل نہیں ہے اگر انہوں نے رویہ تبدیل نہیں کیا تو ہمیں مجبوراً انہیں بین کرنا پڑے گا، یہ شخص اپنے لوگوں کو کہتا رہا کہ جیسے ہی مجھے گرفتار کیا جائے تو آپ کو اس طرح مظاہرہ کرنا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو جلایا، جانوروں تک کو آگ لگائی گئی۔ قائداعظم ہاؤس سے سوئی تک لوٹ لی گئی، یہ عوامی ردعمل نہیں تھا یہ عمران خان کے تربیت یافتہ دہشتگرد تھے، اس فتنے کی شناخت ہوگئی ہے، اب اس کا ادراک ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان دہشتگردوں کا محاسبہ کرے گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی، حکومت ان دہشتگردوں کا محاسبہ کرے گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی، شرپسندوں کے سرغنہ سے جواب طلب کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان مقدمات میں بھی ضمانت دے دی جو ابھی درج ہی نہیں ہوئے، ایک آدمی جس نے 60 ارب روپیہ لوٹا اور اس کا دستاویزی ثبوت موجود ہے اور وہ کہہ بھی نہیں سکتا کہ میں نے یہ چوری نہیں کی، اسے غیر معمولی ریلیف نہ ملتا تو شاید ایک دو دنوں میں یہ فتنہ بالکل بوتل میں بند ہوچکا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے