خورشید شاہ

ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہئے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی ہے جبکہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے لگے ہوئے تھے، پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا، آج بھی قوم روز بروز مقروض ہوتی جا رہی ہے۔

رہنما پی پی پی خورشید شاہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہئے۔ موجودہ پارلیمنٹ آدھ گھنٹے میں 30، 40 بل پاس کر لیتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے اندر سٹیمپ چھاپ لوگ آئیں، عوام کے مسائل کا حل پارلیمنٹ سے ڈھونڈنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے