احسن اقبال

احسن اقبال کا چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مختلف لوگوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عدالت پیشی پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کروں گا۔ سرکاری دفاتر میں افسران کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں، سرمایہ کار پاکستان میں پیسہ لگانے کو تیار نہیں، جھوٹے کیسز بنانے پر قوم ان کا احتساب کرے گی۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، برآمدات میں اضافے پر بھی انہیں ناکامی کا سامنا ہے۔ اپنی نالائقیوں، نا اہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے انہوں نے قرض لیا۔ آج معیشت کے ساتھ سی پیک کا بھی ستیاناس ہو چکا ہے۔ گزشتہ تین سال میں سی پیک پر ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا، سی پیک کا مغربی روٹ تین سال کی تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چاند پر پاکستانی مشن بھیجنے پر صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے