احسن اقبال

ملک معاشی طور پر کنگال اور انتظامی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومتی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک معاشی طور پر کنگال اور انتظامی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا ہے۔ اپوزیشن رہنماوں کو جھوٹے کیسز میں پھنسایا جارہا ہے جبکہ حکومتی حمایت یافتہ چوروں کو راتوں رات ملک سے باہر بھگایا جارہا ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ پر ایک جاسوس کیلئے قانون سازی کر کے دھبہ لگایا گیا۔ اگر پاکستانی شہری بھارت میں گرفتار ہو تو کیا لوک سبھا سے ایسا قانون پاس ہوسکتا ہے؟۔ قوم پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ حکومت نے یہ سودا کتنے میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ فوج کے سیاسی کردار کی مخالف ہے اور ملکی دفاع سے بھی غافل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے