عید

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں اور ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے