عید میلادالنبی

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سرکارِ دو عالم اور نبی آخرالزمان ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح كا آغاز بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاوں سے ہوا جہاں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ مساجد میں دین اسلام کی سربلندی، مسلم امہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی و فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں، شاہراہوں کو سبز پرچموں، برقی قمقموں، اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں کراچی سے لے کر خیبر تک، ملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں عاشقان رسولﷺ نے حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے